English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں ایک اور دستی بم حملہ، دکان مالک جاں بحق

القمر

کراچی کے علاقے سچل میں دہشتگردوں نے ایک دکان پر دستی بم حملہ کیا جس کے نتیجے میں  دکان کا مالک جاں بحق ہوگیا۔

سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ( ایس ایس پی) ضلع شرقی ساجد سدوزئی کے مطابق سچل تھانہ کی حدود نورانی گوٹھ میں موٹر سائیکل حملہ آورں نے ایک بیکری پر دستی بم پھینکا اور فرار ہوگئے،  دستی بم پھٹنےکے نتیجے میں بیکری کا مالک جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق دستی بم حملے میں جاں بحق ہونے والا بیکری کا مالک رینجرزکا ریٹائرڈ ملازم تھا، جس کی شخص کی شناخت واشق کے نام سے ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ جون کے مہینے میں بھی کراچی، لاڑکانہ اور گھوٹکی میں مختلف اوقات میں رینجرز پر حملے کیے گئے تھے جن میں روسی ساختہ دستی بم استعمال ہوئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے