English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بچی اغوا کیس میں سرفراز بگٹی کی عبوری ضمانت کی استدعا مسترد

القمر

بچی کے اغوا میں معاونت کا الزام سے متعلق کیس میں عدالت نے سینیٹر میر سرفراز بگٹی کی عبوری ضمانت کی استدعا مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس مظہر عالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بنچ نے بچی کے اغوا میں معاونت سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ سماعت پر سرفراز بگٹی کے وکیل بھی پیش ہوئے۔

وکیل سرفراز بگٹی نے عبوری ضمانت کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ عبوری ضمانت نہ ملی تومشکل ہو جائے گی۔

جسٹس مظہر عالم نے کہا کہ سرفراز بگٹی با اثر شخص ہیں، کوشش کریں بچی مل جائے۔

جسٹس قاضی امین نے کہا کہ وکیل صاحب آپ سمجھ سکتےہیں، ہم کیا کہہ رہے ہیں۔

جسٹس قاضی امین نے مزید کہا کہ سرفراز بگٹی کو 6 ماہ سے کسی نےگرفتار نہیں کیا، اب سرفراز بگٹی کو کون گرفتار کرے گا؟

عدالت نے اپنے ریماکس میں کہا کہ اگر سرفراز بگٹی کی ضمانت بنتی ہوگی تو دیں گے۔

سپریم کورٹ نے کیس کی مزید سماعت 14 جولائی تک ملتوی کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے