English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹیرف میں اضافہ،حکومت نے کیا اور وہی احتجاج کررہی ہے، حافظ نعیم الرحمان

القمر

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ وفاق میں بیٹھے تحریک انصاف والے کے الیکٹرک کیخلاف کیوں احتجاج کررہے ہیں، ٹیرف میں اضافہ تحریک انصاف حکومت نے ہی کیا ہے۔

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کے الیکٹرک کیخلاف مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر قائد میں ہم  100 سے زائد مقامات پر احتجاج کر رہے ہیں، کے الیکٹرک کا لائسنس کینسل کر کے اسے حکومتی تحویل میں لیا جائے۔ عوام شدید اذیت کا شکار ہیں، لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کامطالبہ کررہے ہیں۔

حافظ نعی الرحمان نےکہا کہ نیپرا کی آج ہونے والی سماعت میں ہمیں آج شرکت کرنے کا موقع نہیں دیا گیا، عارف نقوی چور اور ڈاکو ہے، لیکن وہ وفاقی حکومت کا حصہ بن گیا، کے الیکٹرک اوور بلنگ کر رہی ہے، عوام پر لوڈ شیڈنگ کا عذاب مسلط ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل ہم کے الیکٹرک کےظلم و جبر کیخلاف کل شارع فیصل پر دھرنا دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے