ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

علی زیدی نے عزیر بلوچ کے پیپلزپارٹی سے تعلقات پر مبنی ویڈیو جاری کردی

وفاقی وزیر بحری علی زیدی نے حبیب جان کے عزیر بلوچ اور پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلقات پر مبنی ویڈیو ٹویٹ کردی۔

ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی زیدی نے لکھا کہ جرم اور سیاست ایک دوسرے کےساتھ چل پڑے ہیں، آصف علی زرداری اور ان کے حواری حبیب جان کے ذریعے بےنقاب ہوگئے۔

ویڈیو میں حبیب جان بلوچ کہہ رہے ہیں کہ سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، شرمیلا فاروقی اور فریال تالپور عزیز بلوچ کے پاس گئے، آصف علی زرداری سے عزیر بلوچ کی ملاقات ہوئی تھی۔

حبیب جان بلوچ نے کہا کہ حکومت جب خطرے میں آئی تو عزیر بلوچ سے تعلقات ختم ہوئے، ایک گروپ کراچی میں آئی جی سندھ تک کا تبادلہ کرتا تھا، آصف زرداری کی خواہش تھی اویس مظفر لیاری سے الیکشن لڑیں۔

انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ رحمان ملک کی صورت عزیر بلوچ کے دروازے پر رہتی تھی، اویس مظفر کے آنے سے جھگڑے کی بنیاد شروع ہوئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں