افغانستان کیلیے پاکستان کے نمایندہ خصوصی محمد صادق کا کہنا ہے کہ پاکستان نے افغانستان کی برآمدات بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا کو جاری بیان مین سفیر محمد صادق نے کہا کہ افغانستان کی برآمدات بحالی کے فیصلےسے افغان ٹرانزٹ ٹریڈکو سہولت ہوگی واہگہ بارڈر کے راستے افغان برآمدات 15 جولائی سے ہو سکیں گی اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کیلیے کورونا ضوابط پر عمل کرنا ہوگا،انہوں نے کہا کہ تمام بارڈرکراسنگزسےباہمی تجارت اورافغان ٹرانزٹ ٹریڈبحال کرچکےہیں۔
اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغان حکومت کی خصوصی درخواست پر پاکستان نے واہگہ بارڈر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے،معاہدےکےتحت پاکستان نےدونوں ممالک میں تمام باہمی تجارت بحال کردی ہے۔
ترجمان کے مطابق پاکستان نےافغان ٹرانزٹ ٹریڈمعاہدےکےتحت اپنا وعدہ پورا کردیا ہے، کوروناکے تناظر میں تمام ایس او پیز اور پروٹوکولز کا خیال رکھا جائےگا۔
