English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جنوبی ایشیا: مون سون کے دوران ہلاکتیں 221 تک پہنچ گئیں

القمر

نئی دہلی ؍ ڈھاکا ؍ کٹھ منڈو (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی ایشیا میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران شدید بارش، سیلاب اور تودے گرنے کے کئی واقعات میں ہونے والی ہلاکتیں 221 ہو گئی ہیں جب کہ بھارت، بنگلادیش اور نیپال میں 10 لاکھ سے زائد افراد سیلاب کی وجہ سے پھنس چکے ہیں جبکہ لاکھوں دیگر اپنا گھر بار چھوڑ کر نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق بھارت کے شمال مشرقی علاقوں میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے مزید 16 افراد جب کہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ممبئی میں رہائشی عمارت منہدم ہونے سے 8 افراد ہلاک ہو گئے، جس کے بعد بھارت میں ایک ماہ کے دوران قدرتی آفات سے مرنے والوں کی تعداد 101 ہو گئی ہے۔ اُدھر نیپالی حکام نے 117 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے جب کہ بنگلادیش میں 3 افراد کے لقمہ اجل بننے کی اطلاعات ہیں۔ واضح رہے کہ بنگلادیشی میں سیلاب کی پیش گوئی کرنے والے مرکز کا کہنا ہے کہ آیندہ ہفتے کے اوائل سے صورت حال مزید خراب ہو سکتی ہے اور برہم پتر اور تیستا ندیوں کے اطراف کے علاقے اور وہاں رہنے والے ہزاروں افراد شدید متاثر ہوں گے۔ اُدھر بھارت کی ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں محکمہ موسمیات نے آیندہ 48 گھنٹوں کے دوران شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے