English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان:24 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار 579 نئے کورونا کیسز رپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 63 ہزار 496 جبکہ 5,568 مریض انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 12 ہزار 118 ، پنجاب میں 89,793 ،بلوچستان میں 11,424 خیبرپختونخواہ 31,890، گلگت بلتستان میں 1,807، اسلام آباد میں 14,576 اور آزاد کشمیر میں 1,888 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ میں موزی مرض سے 1,974 پنجاب میں 2,079، خیبرپختونخوا میں 1,139، بلوچستان میں 131، اسلام آباد 157، گلگت بلتستان 41 اورآزاد کشمیر 47 اموات ہوئیں جبکہ 2 لاکھ 4 ہزار 276 افراد مہلک وبا سے مکمل طورپرصحتياب ہوچکے ہیں۔

ملک بھرمیں اب تک 17 لاکھ 21 ہزار 660 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 22 ہزار 559  ٹیسٹ کے دوران 1,579 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 46 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 1,763  مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 1 کروڑ 44 لاکھ 25  ہزار 865 افراد متاثر، 6 لاکھ 4 ہزار 917 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 86 لاکھ 12  ہزار 194 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے