آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ جس کے تحت انگلینڈ کے بین اسٹوکس نمبرون آل راونڈر بن گئے ہیں، وہ فلنٹوف کے بعد پہلے انگلش کرکٹر ہیں، جو یہ اعزاز پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ بلے بازوں کی فہرست میں بھی بین اسٹوکس ترقی پاتے ہوئے تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔
💥 No.1 all-rounder
💥 No.3 batsman
💥 Career-high ratingsWhat a player! pic.twitter.com/RQBwAdSNLp
— ICC (@ICC) July 21, 2020
درجہ بندی کے لحاظ سے آسٹڑیلیا کے اسمتھ پہلے اور بھارت کے ویرات کوہلی دوسرے نمبر پر موجود ہیں، پاکستان ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیم کے کپتان بابراعظم کا اس فہرست میں چھٹا نمبر ہے۔ ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر ایک درجے تنزلی کے بعد دوسری پوزیشن پر چلے گئے۔
🚨 RANKINGS UPDATE 🚨
Ben Stokes is the new No.1 all-rounder 🤩
He is the first England player since Flintoff to be at the top of the @MRFWorldwide ICC Men’s Test Player Rankings for all-rounders.
Full rankings: https://t.co/AIR0KN4yY5 pic.twitter.com/viRzJzuGiC
— ICC (@ICC) July 21, 2020
بولنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلی پوزیشن پر موجود ہیں، جنوبی افریقہ کے نیل ویگنر کا دوسرا نمبر ہے، جیسن ہولڈر کی تیسری پوزیشن ہے، ٹاپ ٹین بولرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں۔ دس بہترین آل راونڈرز کی لسٹ میں بھی کوئی پاکستانی جگہ نہیں بناسکا۔

