English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لیبیا میں مصری مداخلت کے خلاف ترکی کا منصوبہ تیار

القمر

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکی نے لیبیا میں مصر کی ممکنہ فوجی جارحیت سے نمٹنے کے لیے عسکری اور سفارتی منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ یہ بات ترکی کے اخبار زمان نے حکومت کے با خبر ذرائع کے حوالے سے بتائی ہے۔ اخبار کے مطابق انقرہ حکومت لیبیا فوج بھیجے جانے کی اجازت سے متعلق مصری پارلیمان کے فیصلے کا قریب سے جائزہ لے رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ترکی لیبیا میں موجود اپنی فوج پر کسی بھی حملے کا جواب دینے کے لیے تیار ہے، خواہ یہ حملہ کسی بھی فریق کی جانب سے ہو۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اگر مصر نے اپنی فوج لیبیا بھیجی، تو ترکی کے پاس لیبیا میں موجود اپنے فوج اور عسکری ساز و سامان میں اضافے کا منصوبہ تیار ہے، تا کہ مصری فوج کے سامنے کھڑا ہوا جا سکے۔ کچھ عرصہ قبل ترکی کے صدارتی ترجمان ابراہیم قالن یہ باور کرا چکے ہیں کہ ان کا ملک کشیدگی بڑھانے اور لیبیا میں مصر کا مقابلہ کرنے کا خواہش مند نہیں، تاہم ساتھ ہی انہوں نے طرابلس میں قائم عالمی سطح پر تسلیم شدہ قومی وفاق حکومت کے لیے ترکی کی حمایت جاری رکھنے پر زور دیا۔ اسی سیاق میں ماڈرن ڈپلومیسی ویب سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ مصر بڑی تیزی کے ساتھ لیبیا میں اپنی فوج تعینات کر سکتا ہے۔ اس سلسلے میں محمد نجیب فوجی اڈا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہ مشرقِ وسطیٰ میں سب سے بڑا فوجی اڈا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے