English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یورپی یونین: کورونا بحالی فنڈ کی تقسیم کا معاملہ مؤخر

القمر

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی یونین کی جانب سے کورونا وائرس سے متاثرہ رکن ممالک کی معاشی بحالی کے لیے فنڈ قائم کرنے کے سلسلے میں گزشتہ ہفتے سامنے آنے والی پیش رفت میں فی الحال رکاوٹ آ گئی ہے۔ خبر رساں اداروں کے لیاق یونین میں فنڈ کی تقسیم کے طریقے کے فیصلے کو مؤخر کردیا گیا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق منظوری کے بعد فنڈ سے امدادی رقم حاصل کرنے کے لیے جمہوری طریقہ کار طے کرنا باقی تھا، جسے آیندہ اجلاس تک ملتوی کردیا گیا ہے۔ رہنماؤں کے مطابق فی الحال ایسا لائحہ عمل طے نہیں ہو سکا جس میں فنڈ کیاستعمال کرنے کے ضوابط سمیت دیگر متعلقہ اہم باتیں شامل ہوں، تاہم یورپی رہنما اس فنڈ کے مناسب اور محفوظ استعمال پر متفق ہو چکے ہیں اور فنڈ کی تقسیم کی شرائط کو وضع کرنے کا کام یورپی کمیشن کو تفویض کیا گیا ہے۔گزشتہ ہفتے کے اختتام پر یورپی یونین کی اس کانفرنس میں ساڑھے 7 سو ارب یورو کے ریکوری فنڈ پر رکن ریاستوں کے درمیان مشاورت ہوئی تھی، جسے بعد ازاں منظور کرلیا گیا تھا، تاہم کئی یورپی رہنما اس سلسلے میں اپنی تشویش کا براہ راست اظہار کر چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے