ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نومنتخب صدر کا دورہ پاکستان منسوخ

نیو یارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نومنتخب صدر کا دورہ پاکستان منسوخ ہوگیا۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے دورہ منسوخی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جنرل اسمبلی کے نومنتخب صدر وولکن بوزکر کا دورہ پاکستان لاجسٹکس مسائل کے باعث منسوخ ہوا۔

نومنتخب صدر وولکن بوزکر نے پیر کو پاکستان کے دورے پر آنا تھا۔ نومنتخب صدر نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی دعوت پر دورہ کرنا تھا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق نومنتخب صدر اقوام متحدہ میں ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد پاکستان آئیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں