ٹنڈوالٰہیار (نمائندہ جسارت) عدالت نے واپڈا عملے کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کردیے ، سینئر سول جج ٹو کی عدالت نے بجلی کاٹنے پر پارٹی جو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا ہے عدالت نے فریقین کو 28 جولائی کو طلب کرلیا ہے، اسٹے کے باوجود واپڈا افسران نے ٹیوب ویل کی بجلی کاٹی ہے، وکیل اختر حسین لغاری، نثار قائم خانی کی درخواست پر عدالت نے نوٹس جاری کیے۔ ٹنڈوالہیٰار کے رہائشی نثار قائم خانی نے ایڈووکیٹ اختر حسین لغاری کے ذریعے سینئر سول جج ٹو کی عدالت میں 26/8/2019 کو درخواست دائر کی کہ حیسکو وپڈا ٹنڈوالہٰیار نے غیر قانونی طور پر مجھے ڈیڈکشن کے ڈیڑھ لاکھ روپے کا بل ارسال کر کے میر ی بجلی کاٹ دی، جس کو بحال کروایا جائے اور حیسکو کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے، جس پر ہذا عدالت نے حیسکو افسران کو ہدایت جاری کی کہ صارف کی بجلی بحال کی جائے اور مذکورہ کیس کے فیصلے تک اسٹے آرڈر ہوگا۔ جس پر حیسکو نے صارف نثار قائمخانی کے ٹیوب ویل کی بجلی بحال کر کے عدالت کو آگاہ کردیا۔ عدالت نے گزشتہ روز حیسکو کے چیف ایگزیکٹو، ایکسین حیسکو ٹنڈوالہٰیار، ایس ڈی او سب ڈویژن ون خاور میمن، ریونیو آفیسر ٹنڈوالہٰیار حیسکو، میڑ ریڈر، لائن سپرنٹنڈنٹ رفت میمن اور لائن مین راشد علی لغاری کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کرتے ہوئے تمام کو 28 جولائی 2020ء کو طلب کرلیا۔
ٹنڈوالہٰیار، واپڈا عملے کو توہین عدالت کے نوٹس جاری
القمر
