ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک میں کورونا سے یومیہ اموات میں کمی

پاکستان میں کورونا صورتحال دن بدن بہتر ہورہی ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23 افراد جان کی بازی ہارنے کے بعد ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 5 ہزار 865 جبکہ میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 75 ہزار 225 ہوگئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 18 ہزار 824، پنجاب میں 92,279 ،بلوچستان میں 11,624 خیبرپختونخواہ 33,510، گلگت بلتستان میں 2,010، اسلام آباد میں 14,938 اور آزاد کشمیر میں 2,040 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ میں موزی مرض سے 2,162 پنجاب میں 2,125، خیبرپختونخوا میں 1,180، بلوچستان میں 136، اسلام آباد 165، گلگت بلتستان 48 اورآزاد کشمیر 49 اموات ہوئیں جبکہ 2 لاکھ 42 ہزار 436 افراد مہلک وبا سے مکمل طورپرصحتياب ہوچکے ہیں۔

ملک بھرمیں اب تک 19 لاکھ 9 ہزار 846 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 19 ہزار 610  ٹیسٹ کے دوران 936 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 23 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 1,217  مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 1 کروڑ 66 لاکھ 51 ہزار 803 افراد متاثر، 6 لاکھ 56 ہزار 673 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 1 کروڑ 2 لاکھ 37  ہزار افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں