English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وفاق نے فضل الرحمن کے بھائی کی خدمات واپس لے لیں

القمر

اسلام آباد( نمائندہ جسارت) وفاق نے مولانا فضل الرحمن کے بھائی ضیا الرحمن کی خدمات سندھ سے واپس لے کر خیبر پختونخوا کو دے دیں۔سندھ حکومت نے چندروز قبل انجینئر ضیا الرحمن کو کراچی میں فرحان غنی کی جگہ ڈپٹی کمشنر سینٹرل تعینات کیا تھا جس کے بعد سندھ حکومت کو مخالفین کی تنقید کا سامنا تھا اور متحدہ قومی موومنٹ اور تحریک انصاف کراچی نے اس فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔پیرکو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ضیاالرحمن کی خدمات واپس لینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 19 کے افسر ضیاالرحمن کی خدمات خیبر پختونخوا حکومت کو واپس کردی گئی ہیں اور حکم نامے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔دوسری جانب خیبرپختونخوا حکومت نے بھی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط لکھ کر ضیا الرحمن کی خدمات واپس مانگی تھیں، ضیا الرحمن کا تعلق پرووینشل مینجمنٹ سروس خیبر پختونخوا سے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے