English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پیٹرولیم مصنوعات دوبارہ مہنگا کرنے کی تجویز ارسال

اسلام آباد: ایک بار پھر عوام پر پیٹرول بم گرانے  کے لیے  حکومت  کو یکم اگست سے پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز  پیش کردی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزرات پیٹرولیم نے قیمتوں میں اضافے کی سمری وزرات خزانہ کو ارسال کردی ہے ،جس میں پیٹرول کی قیمت میں 7روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

سمری میں ڈیزل کی قیمت میں 9روپے 50پیسے اضافے کی تجویزدی گئی ہے، جبکہ مٹی کے تیل پر 6روپے  اور لائٹ ڈیزل کی قیمت پر بھی 6روپے اضافے کی تجویز پیش کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے