English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں آج بارش ہوسکتی ہے: محکمہ موسمیات

rain in kararchi

کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج رات بوندا باندی کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق آج مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ رات میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

آج کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اس وقت درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34-36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

شہر میں جنوب مغربی سمت سے ہوا کی رفتار 19 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔ جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 73فیصد ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے