English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

راجن پور‘ دہشت گردی کامنصوبہ ناکام ‘5دہشت گرد ہلاک

القمر

راجن پور(صباح نیوز)راجن پور میں سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کامنصوبہ ناکام بناتے ہوئے 5دہشت گرد ہلاک کردیے، بم اور بھاری اسلحہ برآمد کرلیاگیا، دہشت گردوں کی لاشیں ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردی گئیں۔گزشتہ روز عربی ٹبہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ راجن پور علاقے عربی ٹبہ میں کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے
اہلکاروں نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی، کارروائی کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں سے 10 سے 15 کلو وزنی بم اور بھاری اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ دہشت گردوں کی لاشیں ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردی گئی ہیں جہاں ان کی شناخت سمیت دیگر ضابطے کی کارروائی جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے