English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بلاتفر یق اور شفاف احتساب سے پیچھے نہیں ہٹیں گے‘چودھری سرور

القمر

لاہور (نمائندہ جسارت) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ بلاتفر یق اور شفاف احتساب سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، ملکی مفا د میں ہونے والی قانون سازی میں اپوزیشن کو حکومت کا ساتھ دینا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئر مین ہلال
احمر پاکستان ابرا ر الحق سے ملاقات میں گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ گور نر پنجاب نے کہا کہ حکومت کے سیاسی مخالفین کو صرف اپنی فکر ہے ان کو ملک و قوم کے مفادات کا سوچنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے متعلق 2 بلوں کی پار لیمنٹ سے منظوری تاریخی اقدام ہے، دہشت گردی کے خلاف 22 کروڑ پاکستانی، فوج اور دیگر سیکورٹی فورسزکے ساتھ ہیں، امن کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان نے بے پناہ قربانیاں دیں، ملک سے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا اور ملک کو حقیقی معنوں میں امن کا گہوارہ بنائیں گے، پاکستان معاشی سمیت ہر محاذ سے کامیابی کے ساتھ آگے بڑ ھے گا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کورونا سے بچائو کے لیے عید پر ایس او پیز پر مکمل عمل کر یں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے