واشنگٹن(آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جانا امریکی تاریخ کی واحد بڑی غلطی تھی، جلد ہی افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد 8ہزار تک لے آئیں گے۔ منگل کو جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کے صدارتی انتخابات تک افغانستان میں 4یا5ہزار تک امریکی فوجی رہ جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ یہ تو نہیں بتا سکتا کہ کب تک لیکن ہم بڑی حد تک افغانستان سے باہر آ جائیں گے۔ امریکی صدر نے کہا کہ ہم نے شام سے داعش کو نکالا ،دہشت گردوں کو گرفتار کیا اور ان کو ہلاک کیا ۔
مشرق وسطیٰ میں جانا امریکی تاریخ کی بڑی غلطی تھی،ٹرمپ
القمر
