English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جدید ٹیکنالوجی سے زرعی فارمز چھوٹے کا شتکار کا طریقہ کاشت بدلیں گے: فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی کے اگلے دو پروگرام وزیر اعظم  عمران خان کی منظوری سے اس مہینے لانچ کریں گے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ پہلا پروگرام میڈیکل انجینرنگ سے متعلق ہے، ہم چاہتے ہیں کہ پورے ضلع سیالکوٹ کو گوادر جیسا اسٹیٹس دیا جائے تا کہ 400 ملین ڈالرز کی ایکسپورٹ کو دو سالوں میں 2 بلین ڈالر پر لے جا سکیں۔

فواد چوہدری نے مزید لکھا کہ دوسرا پروگرام دو ایکڑ سے بارہ ایکڑ تک کے HiTech زرعی فارمز بنانا ہے، جدید ترین ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے یہ زرعی فارمز انشاللہ چھوٹے کا شتکار کا طریقہ کاشت تو بدلیں گے اس کے ساتھ ہماری زراعت کا سارا ماحول بھی تبدیل کر دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے