ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کوئیز شو میں میزبان کا بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینا مہنگا پڑ گیا

اٹلی کے ٹیلیویژن پر نشر ہونے والے ‘لیریدیتا’ نامی کوئیز شو میں میزبان نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیا جس پر اٹلی کی فلسطینی ایسوسی ایشن نے عدالت سے رجوع کرلیا۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی پی پوسٹ 24 کے مطابق اطالوی کوئیز شو میں جب میزبان نے مقابلے میں حصہ لینے والوں سے سوال کیا کہ اسرائیل کا دارالحکومت کونسا ہے تو امیدوار نے جواب دیا تل ابیب جس پر میزبان نے ان کی تصریح کرتے ہوئے کہا اسرائیل کا دارالحکومت بیت المقدس ہے۔

میزبان کے اس جواب پر اٹلی میں قائم فلسطینی ایسوسی ایشن نے برہمی کا اظہار کیا اور عدالت سے رجوع کیا جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ متنازعہ ہے جس پر کوئی بھی فیصلہ صادر کرنا قبل از وقت ہوگا تاہم بین الاقوامی قانون کی نظر میں بیت المقدس اسرائیل کا دارالحکومت نہیں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں