English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت کے سابق صدر کرونا وائرس کا شکار

نئی دہلی: بھارت کے سابق صدر پرناب مکھرجی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بھارت کے سابق صدر پرناب مکھرجی میں کرونا وائرش کی تشخیص ہوئی ہے، اس سے قبل بھارت کے سینئر سیاست دان امیت شاہ، شیوراج سنگھ چوہان بھی کرونا کا شکار ہوچکے ہیں۔

پرناب مکھرجی کا  ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ میں کسی اور ٹیسٹ کے لیے اسپتال پہنچا تھا، میرا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔

انہوں ںے لکھا کہ میں گزارش کرتا ہوں کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران جو لوگ مجھ سے رابطے میں رہے ہیں وہ خود کو قرنطینہ کریں اور اپنا کرونا ٹیسٹ لازمی کروائیں۔

84سالہ پرناب مکھرجی کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد ان کی جلد صحت یابی کے لیے سیاسی حلقوں میں دعائیں کی جا رہی ہیں۔

یاد رہے کہ بھارت میں کرونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 44 ہزار 386 تک جاپہنچی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے