ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بینک ڈکیتی کے دوران ڈاکو نے اپنی ہی جان لے لی

بینک ڈکیتی کے دوران ڈاکو نے غلطی سے اپنی ہی جان لے لی۔

یہ واقعہ بھارتی ریاست گجرات میں پیش آیا جہاں بینک لوٹنے والے ڈاکو نے نادانستہ طور پر الیکٹرک کٹر سے اپنی ہی گردن کٹوا دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے دوران ڈاکو نجی بینک کے اس کمرے میں پہنچا جہاں لاکرز میں رقم رکھی گئی تھی۔

لوہے کے مضبوط لاکر کو کاٹنے کے لیے ڈاکو نے جیسے ہی الیکٹرک کٹر کا استعمال کیا تو وہ توازن برقرار نہ رکھ سکا اور کٹر سے اپنی کی گردن کٹوا بیٹھا جس سے موقع ہی موت واقع ہو گئی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج پر بینک کے نگراں عملے نے واقعے کی اطلاع منیجر کو دی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کیا اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد ضابطے کی کارروائی کر کے لاش کو لواحقین کے حوالے کر دیا۔

پولیس نے ڈاکو کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔پولیس نے ڈاکو کے مزید ساتھیوں اور گروہ کا سراغ لگانے کے لیے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں