ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کو خود انحصار قوم کے طور پر ابھرنا ہوگا: وزیر اطلاعات

APP42-12
ISLAMABAD: August 12 – Federal Minister for Information and Broadcasting Senator Shibli Faraz addressing a press conference at Press Information Department. APP photo by Irshad Sheikh

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ حکومت نے نئے پاکستان کا وژن دے کر خود کو عوامی ترقی کے لیے وقف کردیا۔

تصویری نمائش کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ نمائش کا مقصد نئی نسل میں پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے، نمائش سے قیامِ پاکستان کی جدوجہد سے متعلق نئی نسل کو آگا ہی ملےگی۔

شبلی فراز نے کہا کہ حکومت معاشی اور سماجی ترقی کے لیے کوشاں ہے، پاکستان کو اقوام عالم میں خود انحصار قوم کے طور پر ابھرنا ہوگا۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت نے نئے پاکستان کا وژن دے کر خود کو عوامی ترقی کے لیے وقف کردیا، آزادی ایک عظیم نعمت ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں