English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آرمی چیف کے جلد دورہ سعودیہ کی تصدیق

ترجمان پاک فوج نے آرمی چیف کے جلد دورہ سعودی عرب کی تصدیق کر دی۔

غیرملکی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ رواں ہفتے سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

ترجمان نے کہا کہ آرمی چیف کا دورہ سعودیہ پہلے سے طے شدہ تھا، اس دورے کا مقصد دفاعی تعلقات کو مزید بہتر بنانا ہے۔

دو سینیئر فوجی حکام نے اتوار کو جنرل قمر جاوید باجوہ کے دورے کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے رائٹرز کو بتایا کہ ریاض پاکستان کی تنقید پر سخت ناراض ہے کہ سعودی عرب کشمیر کے علاقائی تنازع پر کچھ نہیں کر رہا۔

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے رائٹرز کو بتایا کہ ‘ہاں وہ سفر کر رہے ہیں، یہ دورہ پہلے سے طے شدہ تھا اور ‘بنیادی طور پر فوجی امور پر مبنی تھا’۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے