پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 86 ہزار 674 جبکہ 6,139 مریض انتقال کرگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 24 ہزار 929 ، پنجاب میں 94,865 ،بلوچستان میں 12,044 خیبرپختونخواہ 34,947، گلگت بلتستان میں 2,402، اسلام آباد میں 15,323 اور آزاد کشمیر میں 2,164 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔
سندھ میں موزی مرض سے 2,297 پنجاب میں 2,179، خیبرپختونخوا میں 1,235، بلوچستان میں 138، اسلام آباد 173، گلگت بلتستان 58 اورآزاد کشمیر 59 اموات ہوئیں جبکہ 2 لاکھ 64 ہزار 60 افراد مہلک وبا سے مکمل طورپرصحتياب ہوچکے ہیں۔
ملک بھرمیں اب تک 22 لاکھ 5 ہزار 664 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 19 ہزار 221 ٹیسٹ کے دوران 753 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 10 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 783 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔
واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 2 کروڑ 8 لاکھ 80 ہزار 36 افراد متاثر، 7 لاکھ 47 ہزار 271 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 1 کروڑ 37 لاکھ 7 ہزار 846 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

