کابل (آن لائن)افغان طالبان نے کہا ہے کہ افغان حکام نام نہاد دولت اسلامیہ سے مل کر رہا ہونے والے قیدیوں کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ رہا ہونے والے قیدیوں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ افغان حکام اور
ملک کے جاسوس ادارے نام نہاد دولت اسلامیہ کے ساتھ مل کر ان کے رہا ہونے والے ساتھیوں کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پلِ چرخی جیل سے رہا ہونے والے قیدیوں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان گاڑیوں پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا یا جا رہا ہے جس میں طالبان قیدیوں کو جیل سے رہائی کے بعد لے جایا جا رہا ہو گا۔واضح رہے کہ افغان صدر اشرف غنی نے پیر کی شب افغانستان کے مختلف جیلوں میں قید چار سو طالبان قیدیوں کی رہائی کے حکمنامے پر دستخط کر دیے تھے، امید کی جا رہی تھی کہ اس اقدام کے بعد بین الافغان مذاکرات کی راہ میں حائل سب سے بڑی رکاوٹ دور ہو گئی ہے۔
رہائی پانے والے ساتھیوں کی جانوں خطرہ ہے،افغان طالبان
القمر
