English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدہ طے پاگیا

القمر

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدہ طے پاگیادونوں ممالک کے تعلقات مکمل طور پر بحال ہوگئے، جلد براہ راست پروازوں کا آغاز ہوگا، اگلے ہفتے دونوں ممالک کے وفود ملاقات کر کے اہم معاہدے طے کریں گے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کی جانب سے فراہم کردہ
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدہ طے پاگیا ہے۔اس حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے خصوصی ٹوئٹس کیے گئے ہیں۔امریکی صدر کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹس میں اعلان کیا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدہ طے پاگیا۔ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اپنی ٹوئٹس میں معاہدے کا اعلامیہ شیئر کی گئی ہیں۔ امریکی صدر اور میڈیا کی جانب سے اس معاہدے کو تاریخی قرار دیا جا رہا ہے۔جبکہ غیر ملکی میڈیا دعویٰ کر رہا ہے کہ اس معاہدے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات مکمل طور پر بحال ہو جائیں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروازیں چلیں گی، جبکہ سفارتی سطح پر جلد مذاکرات کا آغاز ہوگا۔ مزید دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اس معاہدے کے بعد اسرائیل ویسٹ بینک اور وادی اردن کے علاقوں پر قابض ہونے کے فیصلے سے فی الحال پیچھے ہٹ گیا ہے۔ اس حوالے سے امریکی صدر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس معاہدے سے مشرق وسطیٰ میں امن کی بحالی ممکن ہوگی۔ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے وفود اگلے ہفتے ملاقات کریں گے۔ ملاقات کے دوران اہم دو طرفہ معاہدے کیے جائیں گے۔ دونوں ممالک سیکورٹی، معیشت اور دیگر شعبوں میں تعاون کے حوالے سے معاہدے طے کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے