English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جو بائیڈن نے اپنی نامزد نائب سے ساتھ مہم شروع کردی

ڈلاویئر (امریکا): صدارتی امیدوار جوبائیدن اپنی نامزد نائب کملا ہیرس کے ساتھ انتخابی مہم چلا رہے ہیں

 

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں ڈیموکریٹس کی نامزد صدارتی امیدوار ٹیم نے جاریحانہ انداز میں انتخابی مہم کا آغاز کردیا۔ جو بائیڈن اور کملا ہیرس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر کورونا بحران میں ناکامی اور قیادت میں عمومی کمزوری کا الزام لگایا ہے۔ ڈیلاویئر میں مشترکہ خطاب کے دوران بائیڈن نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ واویلا بہت اچھا کر لیتے ہیں۔ کملا ہیرس نے ٹرمپ کو امریکا میں کورونا متاثرین کی زیادہ تعداد کا ذمے دار ٹھہرایا۔ انہوں نے صدر کی بدانتظامی کو اجاگر کیا۔ یہ دونوں جمہوری اعلیٰ امیدوار پہلی بار مشترکہ طور پر عوام کے سامنے نمودار ہوئے۔ بائیڈن نے منگل کے روز کملا ہیرس کو نائب صدر کے عہدے کے لیے نامزد کیا تھا۔ کملا ہیرس نے پہلے خطاب میں کہا کہ نومبر میں امریکا کے لیے ایک موقع ہوگا کہ وہ اپنے لیے بہتر مستقبل کا انتخاب کرے۔ انہوں نے ری پبلکن پارٹی سے وہائٹ ہاؤس واپس لینے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امریکا قیادت کے لیے پکار رہا ہے۔ دوسری جانب وائٹ ہاؤس میں بریفنگ دیتے ہوئے صدرٹرمپ نے ایک بار پھر نائب صدارت کی امیدوار کملا ہیرس کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ واضح رہے کہ کملا ہیرس پہلی غیرسفید فام خاتون ہیں، جو امریکا کی نائب صدر کا انتخاب لڑیں گی۔ ان کا اپنا تعلق کیلیفورنیا سے ہے، جب کہ والدہ بھارت نژاد اور والد کا تعلق جمیکا سے ہے۔ کملا ہیرس کو عرصے تک صدارتی امیدوار کی دوڑ میں مقبول شخصیت کے طور پر دیکھا جا رہا تھا۔ اس سے قبل وہ ریاست کیلیفورنیا کی اٹارنی جنرل کے عہدے پر تعینات رہ چکی ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے