English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عالمی پشت پناہی کے باعث اسرائیلی جرائم میں اضافہ

غزہ: صہیونی فوج کی جارحیت کے دوران گولہ لگنے سے اسکول کی عمارت میں سوراخ ہوگئے ہیں

 

غزہ (انٹرنیشنل ڈیسک) غزہ میں سرگرم کئی امدادی اور انسانی تنظیموں کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی پشت پناہی کے باعث اسرائیلی ریاست کے جرائم میں مسلسل تیزی آرہی ہے۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق ان تنظیموں نے جمعرات کے روز غزہ میں اقوام متحدہ کے امدادی ادارے اونروا کے اسکول پر اسرائیلی بم باری کے ردعمل میں کہا کہ اس قسم کے جرائم کا ارتکاب کرنے والوں کے خلاف عالمی سطح پر محاسبہ ضروری ہے۔ تنظیموں کا کہنا تھا کہ کئی عالمی طاقتوں نے اسرائیل کو اس کے جرائم پر ڈھال فراہم کررکھی ہے، جس کے باعث وہ غزہ پر جارحانہ حملوں اور ناکابندی میں مسلسل سختی کرتا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل فوج نے جمعرات کے روز اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے غزہ میں اسکول کو میزائل سے نشانہ بنایا، تاہم خوش قسمتی سے وہ میزائل پھٹ نہ سکا۔ البتہ میزائل لگنے سے عمارت کو نقصان پہنچا۔ اسرائیلی لڑاکا طیاروں کے ساتھ ٹینکوں نے بھی غزہ پر جارحیت کا سلسلہ جاری رکھا۔ اسرائیلی لڑاکا طیاروں، ہیلی کاپٹروں اور ٹینکوں کے ذریعے رات گئے غزہ پٹی پر بمباری کی، جس میں حماس کے زیر زمین مراکز اور پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی حکام نے غزہ کو ایندھن کی فراہمی روکنے کا بھی اعلان کیا۔ اس سے قبل اسرائیل غزہ سے سامان کی نقل و حمل پر بھی پابندی لگا چکا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے