English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سابق وکیل نے ٹرمپ کو جعل ساز اور دغا باز قرار دیدیا

القمر

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ایک اور کتاب سامنے آ گئی ہے، جس کے مندرجات نے نومبر میں ہونے والے انتخابات سے قبل ایک نیا موضوع بحث چھیڑ دیا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کے سابق وکیل نے اُن کے میں کئی انکشافات کیے ہیں۔ مائیکل کوہن کی جانب سے Disloyal یعنی بے وفا کے عنوان سے کتاب شائع کی گئی ہے، جس میں ٹرمپ کی زندگی کے ذاتی پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا ہے۔ مائیکل کوہن نے اپنی کتاب میں ٹرمپ پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے لکھا کہ امریکی صدر کو بری حرکتیں کرتے دیکھا۔ سابق وکیل نے دعویٰ کیا کہ ٹرمپ نسل پرست ہیں، بیوی میلانیا سے جھوٹ بولتے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ صدر ٹرمپ کو ٹیکس دھوکا دہی میں مدد دی گئی اور ٹرمپ نے روس کے صدر پیوٹن سے رابطوں کے لیے خفیہ بیک چینل بنایا، وہ ایک دغاباز شکاری ہیں۔ مائیکل کوہن کا کہنا تھا کہ میں ٹرمپ کو ان کے خاندان سے بھی زیادہ جانتا ہوں، میں نے ٹرمپ کو کلبوں میں دیکھا ہے، وہ فراڈیے ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ میں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو محافظوں کے بغیر اصل روپ میں دیکھا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے