نئی دہلی (صباح نیوز)بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان اور چین کا نام لیے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس کسی نے بھی بھارت کی طرف آنکھ اٹھا کر دیکھا، اس کو اسی کی زبان میں سمجھایا گیا ، نئی دہلی میں لال قلعے کے تاریخی مقام پر اپنی تقریر میں ڈھکے چھپے الفاظ میں چین کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کے فوجی کیا کچھ کر سکتے ہیں، سب نے لداخ میں دیکھ لیا۔ یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نریند مودی نے کہا کہ بھارتی فوج کو طاقتور بنانے کیلیے پر عزم ہیں، پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات اعتماد اور سلامتی کی بنیادوں پر ہونے چاہییں، جموں کشمیر میں الیکشن حد بندی عمل کی تکمیل کے بعد کرائے جائیں گے۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے 74ویں یوم آزادی کے موقع پر کورونا بحران سے متاثرہ معیشت کو دوبارہ مستحکم کرنے کے لیے حکومت 1.46 ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی جس سے 7 ہزار منصوبے شروع کیے جائیں گے۔
جموں کشمیر میں الیکشن حد بندی کے بعد کرائینگے،مودی
القمر
