English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بین الافغان مذاکرات فوری شروع کیے جائیں‘ شاہ محمود قریشی

القمر

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مشترکہ کوششوں کی بدولت افغان امن عمل میں بے مثال کامیابی ملی ہے‘ بلاتاخیر بین الافغان مذاکرات شروع کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ اپنے ٹوئٹ میں شاہ محمود قریشی نے فریقین پر زور دیا کہ وہ بین الافغان مذاکرات کے آغاز میں حائل مسائل حل کریں اور بلاتاخیر مذاکرات شروع کرانے کے لیے اقدامات یقینی بنائیں‘ افغان امن عمل کو اس نہج تک لانے میں ہماری اجتماعی کوششیں کامیاب ہوئی ہیں‘ ہمیں اس تاریخی موقعے کی اہمیت کو ضائع نہیں کرنا چاہیے۔ خیال رہے کہ امریکا افغان معاہدے کے تحت باقی رہ جانے والے400 طالبان قیدیوں کی رہائی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے