ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہریوں کا تحفظ رولز2020 ء چیلنج : جسٹس اطہر آج سماعت کرینگے

اسلام آباد (آن لائن) شہریوں کے تحفظ سے متعلق رولز2020ء کو کالعدم قرار دینے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست کی سماعت آج (پیر کو) چیف جسٹس اطہر من اللہ سماعت کریں گے۔ شہری اسد بیگ کی جانب سے اسامہ خاور ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر درخواست میں سیکرٹری کابینہ ڈویژن ،سیکرٹری اطلاعات اور چیئرمین پی ٹی اے کو فریق بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان سائبر کرائم ایکٹ2016ء کے سیکشن 37 کے تحت رولز بنانا وفاقی حکومت کا اختیار نہیں۔ آن لائن مواد ہٹانا،بلاک کرنا یا اس کے لیے ہدایات دینا وفاقی حکومت کا اختیار نہیں ہے۔ پی ٹی اے کوآرڈینیٹر کو اپنے اختیارات نہیں دے سکتی۔ شہریوں سے متعلق رولز 2020ء آئین میں دیے گئے بنیادی حقوق کے خلاف ہیں۔ نیشنل کوآرڈینیٹر رولز میں تعلیم کی حد بھی مقرر نہیں،درخواست میں نیشنل کوآرڈینیٹر خلاف قانون قرار دیکر کام سے روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں