English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ میں تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولنے کی تیاری

کراچی: سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ ایس او پیز کے ساتھ صوبہ بھر میں تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولنے پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔

سندھ کے وزیرتعلیم سعیدغنی کی زیرصدارت محکمہ تعلیم کا اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبہ بھرمیں تعلیمی نصاب اوردیگر امورکا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر سعیدغنی نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں اسپرے سمیت ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں گے جبکہ تعلیمی ادارے 15 ستمبرسے کھولنے کا فیصلہ این سی اوسی اجلاس میں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ طلبہ کا کرونا وائرس کے باعث جو تعلیمی عمل تعطل کا شکار ہوا اس کو پورا کیا جائے لیکن بچوں کی زندگی سے کسی کو کھیلنے کی اجازت  نہیں دیں گے جبکہ اسکول  کھولنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

وزیرتعلیم سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ 15 ستمبر کو تعلیمی ادارے کھولنے پرتوجہ مرکوز کرنا ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے