ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹنڈومحمد خان ، سندھی شاگرد تحریک کا میرٹ کی دھجیاں اڑانے کیخلاف احتجاج

 

ٹنڈومحمد خان (نمائندہ جسارت)سندھی شاگرد تحریک کا سندھ میں میرٹ کی دھجیاں اڑانے ، فیسوں میں عدم کٹوتی و شاگردوں کے استحصال کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ، سخت نعرے بازی ، سندھ کی یونیورسٹیوں میں شاگردوں کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے ، صوبائی حکومت نوٹس لے۔ تفصیلات کے مطابق سندھی شاگرد تحریک کی مرکزی ہدایت پر ضلع ٹنڈومحمدخان میں ایک ریلی ، ایاز صالح پلیجو ، سنجنی کمار ، علی رضا جلبانی اور ڈاکٹر ہرچند لال ودیگر کی قیادت میں ایک ریلی نکالی گئی اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔اس موقع پر رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کورونا وائرس کے سبب سندھ کی یونیورسٹیاں بند ہیں ، لیکن پھر بھی شاگردوں سے بھاری فیسیں وصول کی جارہی ہیں ، پنجاب کی یونیورسٹیوں کی طرح سندھ کی یونیورسٹیوں کو بھی دو سال کی فیسیں معاف کی جائیں تاکہ شاگردوں کو ریلیف مل سکے۔انہوں نے کہاکہ سندھ کے تمام تحصیل ہیڈ کوارٹروں میں سرکاری لائبریریاں قائم کی جائیں تاکہ سندھ کے شاگرد گھروں میں فضول بیٹھنے کے بجائے لائبریری میں جاکر کتابوں کی اسٹیڈی کریں۔انہوں نے مزید کہاکہ انٹری ٹیسٹ لینے کے بجائے سندھ کے تمام اضلا ع میں سینٹر قائم کیے جائیں اور یونیورسٹیوں کے شاگردوں سے انٹری ٹیسٹ لیے جائیں تاکہ غریب و محنتی شاگرد میرٹ کی بنیاد پر آگے آسکیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں