ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لبنان میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن اور کرفیو کا اعلان

بیروت: کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر لبنان میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن کا رات میں کرفیو کا اعلان کر دیا گیا۔

وزارت داخلہ نے بتایا کہ یہ نئے اقدامات جمعہ کے روز سے نافذ ہوں گے اور صرف دو ہفتوں تک جاری رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن اور کرفیو 4 اگست کو بیروت بندرگاہ میں ہونے والے تباہ کن دھماکے کے بعد صفائی ستھرائی اور امدادی کوششوں پر اثرانداز نہیں ہوں گے۔

توقع کی جارہی ہے ان پابندیوں کے دوران ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن بحال رکھا جائے گا اور ان مسافروں کو ٹریفک میں نقل و حمل کی اجازت دی جائے گی جن کے پاس فضائی سفر کے ٹکٹس ہوں گے۔

دوسری جانب ترکی میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے ترکی میں اموات کی تعداد بڑھ کر 6 ہزار 16 ہوگئی ہے جب کہ مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد 251،805 ہوگئی ہے۔

اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 1،263 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے اور اس سے قبل ایک روز میں 1 ہزار 233 کیس رپورٹ ہوئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں