English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شام: فوجی قافلے پر حملے میں روسی میجر جنرل ہلاک

القمر

دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) شام کے مشرقی صوبہ دیرالزور میں ایک بارودی ڈیوائس کے دھماکے میں روسی فوج کا ایک میجر جنرل ہلاک اور 2 فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق روسی وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ آایک آپریشن کے بعد واپس آنے والے فوجی قافلے کو مشرقی شہر دیرالزور کے نزدیک بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے، جس میں 3 فوجی اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔ بعد ازاں تصدیق کی گئی کہ ان میں ایک میجر جنرل طبی امداد کے لیے اسپتال لے جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا ہے۔ روس ذرائع کی جانب سے واقعے کی مزید کوئی تفصیل جاری نہیں کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ شام میں ہزاروں روسی فوجی تعینات ہیں اور صدر بشارالاسد کی فوج کے ساتھ مزاحمت کاروں کے خلاف کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ روس اور ترکی کے فوجی دستے جنگ بندی کے سمجھوتے کے تحت شام کے صوبے ادلب میں مشترکہ گشت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ گزشتہ ماہ ایک مشترکہ گشت کے دوران سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے سے روسی اور ترک فوجی زخمی ہوگئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے