English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حریری قتل کیس کا فیصلہ‘ لبنان میں سیاسی کشیدگی بڑھ گئی

القمر

بیروت (انٹرنیشنل ڈیسک) عالمی عدالت کی جانب سے سابق لبنانی وزیر اعظم رفیق حریری کے قتل کے سلسلے میں حزب اللہ کے ایک کارکن کو مجرم قرار دینے کے بعد ملک میں سیاسی کشیدگی میں اضافہ ہوگیا۔ نیدر لینڈ زمیں اقو ام متحدہ کی حمایت یافتہ عدالت نے منگل کے روز حزب اللہ کے رکن سلیم جمیل عیاش کو 2005ء میں ہونے والے حملے میں قصور وار قرار دے کر دیگر 3ارکان اسد صابرا، حسن اونیسی اورحسن حبیب مہری کو بری کردیاتھا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق 4 اگست کو بیروت بندرگاہ پر ہوئے دھماکے کے بعد سے ملک میں پہلے سے سیاسی ابتری پھیلی ہوئی ہے اور حالیہ فیصلے نے جلتی پر تیل کاکام شروع کردیا ہے۔ ادھر حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کہہ چکے ہیں کہ وہ اپنی تحریک کے کسی رکن کو حوالے نہیں کریں گے۔ دوسری جانب سعودی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ حزب اللہ نے رفیق حریری کو قتل کرکے لبنان کا امن تباہ کیا۔ بیان میں فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ عالمی عدالت حریری کے قاتلوں کو انجام تک پہنچائے۔ ادھر امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ واشنگٹن لبنانی ملیشیا حزب اللہ کے رکن کے خلاف فیصلے کی حمایت کرتا ہے۔ حزب اللہ لبنان کا دفاع نہیں کر رہی، بلکہ یہ ایک دہشت گرد تنظیم ہے جس کا مقصد ایران کے شرپسند ایجنڈے کو پھیلانا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے لبنان میں مالیاتی نظام سے فائدہ اٹھانے پر حزب اللہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے