English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بی آر ٹی منصوبہ: امید ہے باقی صوبے بھی  کے پی کے کی تقلید کریں گے: فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ امید ہے اب باقی صوبے بھی  خیبر پختونخوا کی تقلید کریں گے۔

سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کے بعد صحت انصاف کارڈ کا سو فیصد آبادی کو اجراء بہت بڑی کامیابیاں ہیں۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ان کامیابیوں کا کریڈٹ وزیر اعلیٰ کے پی کے محمود خان اور وزیر دفاع پرویز خٹک کو جاتا ہے۔

یہ خبر پڑھیں: حکومت احتساب اوراصلاحات پر سختی سے عمل کرے گی: وزیراعظم

انہوں نے کہا کہ امید ہے اب باقی صوبے بھی  خیبر پختونخواہ کی تقلید کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے