رام اللہ (آن لائن) فلسطین کے گروپ حماس اور فتح کایو اے ای کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے خلاف مشترکہ احتجاجی مظاہرہ کیا ، جس میں دونوں تنظیموں کے کارکنوں کی بڑی تعداد شامل ہوئی۔فلسطین کے
وزیراعظم محمد شطیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یو اے ای نے کربناک فیصلہ کیا جس سے خطے میں عربوں کے درمیان امن کو نقصان پہنچے گا، فلسطینیوں کی مزاحمت ہی اسرائیل کو اب تک مزید علاقوں پر قبضے سے روکے ہوئے ہے۔ حماس کے سرگرم رہنما حسن یوسف نے کہا کہ فلسطینی کسی کو اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ان کے حقوق، زمین اور مقدس مقامات پر قبضہ کر سکے۔پی ایل او کی ایگزیکٹو کمیٹی کے وصیل ابو یوسف نے کہا کہ فلسطینی کسی ایسے معاہدے کو تسلیم نہیں کریں گے جس سے ہمارے حقوق غصب ہوں۔
امارات، اسرائیل معاہدہ نامنظور، حماس اور فتح کا مشترکہ احتجاج
القمر
