English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

‘مریم نوازنےجتنےپتھرمارےوہ شہبازشریف کی سیاست کولگے’

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ مریم نوازنےجتنےپتھرمارےوہ شہبازشریف کی سیاست کولگے، شہباز شریف تقریر کر سکتے ہیں لیکن تحریر نہیں کر سکتے۔

ریلوے ہیڈکوارٹرز لاہو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف اورحمزہ شہبازکاکیس گہرےپانیوں میں ہے،شہبازشریف کسی صورت بھی تحریری بیان نہیں دیں گے،مریم نوازشہباشریف کی سیاست کیخلاف کام کررہی ہیں، مریم نوازنےجتنےپتھرمارےوہ شہبازشریف کی سیاست کولگے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی اےپی سی ان کے گلےپڑسکتی ہے،محرم کےبعدبھی اےپی سی نہیں دیکھ رہا، مولانا فضل الرحمان چاہتے ہیں کسی کی حکومت نہ رہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور(ن)لیگ میں بظاہراختلافات ہیں مگر این آراوکی تلاش میں ہیں، دونوں جماعتیں این آر او مانگ رہی ہیں لیکن عمران خان کسی کو این آر او نہیں دے گا ۔

وزیر نے بتایا کہ ریلوے مزدوروں کو تنخواہ مل رہی ہے کسی کو نہیں نکال رہے، شالیمار کے کرایوں میں 25 اگست سے 10 فیصد کمی کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے