English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیتن یاہو رواں سال کے آخر میں یو اے ای کا دورہ کریں گے

دُبئی: اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے رواں سال کے آخر میں متحدہ عرب امارات کا دورہ کرنےکاعندیہ دے دیا۔

اسرائیلی وزیراعظم نے یو اے ای میں مقیم یہودی برادری سے ویڈیو کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اُمید ہے کہ وہ اس سال کے آخر میں امارات کا دورہ کریں گے، یہ اسرائیلی ریاست اور یہودی قوم کے لیے ایک عظیم دن ہے۔

بینجمن نیتن یاہو  نے کہاکہ ہم امن قائم کرنے کی دہلیز پر کھڑے ہیں، متحدہ عرب امارات اور اسرائیلی ریاست کے درمیان امن معاہدہ، عرب دُنیا اور اسرائیل کے درمیان امن کا عمل بڑھانے کی جانب قدم ہے، یہ امن اسرائیلی ریاست، اسرائیلی عوام اور خطے کے لوگوں کے بہترین مفاد میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‘اگر یو اے ای نے کورونا پر قابو پا لیا تو مصافحہ بھی کروں گا، آپ سب لوگوں کا بہت شکریہ ، یروشلم کےباسیوں کا سلام میری جانب سے قبول کیجیے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ہفتے  اسرائیلی وزیر خارجہ گابی اشکنازی اور اماراتی وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید کی جانب سے سفارتی سطح پر پہلا رابطہ بھی کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے