ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کویت نے بیرون ملک پھنسے طبی عملے کی تنخواہیں معطل کر دیں

کویت نے بیرون ملک پھنسے طبی عملے کی تنخواہوں کی ادائیگی کا عمل روک دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وبا کے دوران پابندیوں کے باعث بیرون ملک میں پھنسے ڈاکٹرز، ٹیکنیشنز، انتظامی افسران، طبی عملے اور وہ غیرملکی ورکز جن کی چھٹیاں ختم ہو گئی ہیں ان کی تنخواہیں معطل کر دی گئی ہیں۔

وزارت صحت نے کہا ہے کہ ہزاروں افراد فروری میں کورونا بحران کے باعث بیرون ملک چلے گئے اور تاحال واپس نہیں آئے، ان میں وہ افراد بھی شامل ہیں جن کا شمار ایسے ممالک میں ہوتا ہے جہاں سے کویت آنے والوں پر کورونا کی وجہ سے پابندی عائد ہے۔

ایک اندازے کے مطابق ہزار سے زائد طبی عملے کے ارکان کی تنخواہویں روک دی گئی ہیں اور ان میں بیشتر کا تعلق بھارت سے ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں