صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) یمنی صوبے حدیدہ کے جنوبی علاقے میں دھماکا خیز مواد تنصیب کے دوران پھٹ جانے سے کئی باغی ہلاک ہوئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق واقعہ حیس ضلع کے علاقے حمینیہ میں پیش آیا۔ حوثی ملیشیا کے جنگجو سڑک کے کنارے دھماکا خیز مواد نصب کر رہے تھے کہ وہ پھٹ گیا۔ ان میں سے 2موقع ہی پر ہلاک ہوگئے،جب کہ دیگر کو اسپتال منتقل کیا گیا،جہاں ان کی حالت تشویش ناک ہے۔
یمن: دھماکا خیز مواد لگاتے ہوئے پھٹ گیا‘ کئی باغی ہلاک
القمر
