English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اپوزیشن جماعتیں کبھی اکٹھی نہیں ہوں گی، چودھری سرور

القمر

لاہور (آن لائن) گور نر پنجاب چودھری محمدسرور نے کہا ہے کہ اب بھی کہتاہوں اپوزیشن جماعتیں اکٹھی نہیں ہوں گی ان کے پاس کوئی نظر یہ اور سوچ نہیں، پوزیشن جماعتوں کے اندر بھی کوئی مفاہمت کا حامی اور کوئی مخالف ہے۔ ایف اے ٹی ایف کے لیے قانون سازی کے معاملے پراپوزیشن کا رویہ درست نہیں۔ وہ بدھ کے روز جناح اسپتال میں فلاحی تنظیم فر ینڈز آف لاہور کے تعاون سے پناہ گاہ کے سنگ بنیاد کے موقع پر تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ چودھری محمدسرور نے کہا کہ اپوزیشن کے لوگ بس ملاقاتیں کرتے رہیں گے یہ کبھی بھی اکھٹیں نہیں ہونگے کیونکہ اپوزیشن کی سب جماعتوں کے اپنے اپنے مفادات ہیں انکو ملک وقوم کی کوئی فکر نہیں بلکہ وہ سب سے پہلے اپنے سیاسی فائدے کا سوچتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں گور نرپنجاب نے کہا کہ یہ درست ہے کہ اپوزیشن جماعتیں کسی تحر یک کے لیے بھی متحد نہیں اور (ن) لیگ سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے اندر بھی تفر یق موجود ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے اندر بھی سیاسی معاملے پر 2مختلف رائے پائی جاتیں ہیں کوئی مفاہمت کا حامی ہے اورکوئی اس کی مخالفت کر رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے