English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پلوامہ حملہ: مولانا مسعود اظہر کیخلاف چارج شیٹ عدالت میں داخل

القمر

سری نگر (آن لائن) بھارتی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے نے جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر سمیت19 افراد کے خلاف چارج شیٹ خصوصی عدالت میں داخل کر دی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پلوامہ خود کش حملے کے18ماہ بعد 13 ہزار 5 سو صفحات کی چارج شیٹ فائل کی گئی ہے۔ اس چارج شیٹ میں جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر سمیت19افراد کے نام بطور ملزمان شامل کیے گئے ہیں۔ چارج شیٹ میں جیش محمد چیف کے علاوہ ان کے بھائی عبدالرئوف اصغر اور عمار علوی اور بھتیجے عمر فاروق کے نام شامل کیے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ 14 فروری 2019ء کو پلوامہ کے لیتھہ پورہ علاقے میں ہونے والے خود کش حملے میں سی آر پی ایف کے40 جوان ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔ اس حملے کے بعد بھارت اور پاکستان کے تعلقات میں بہت زیادہ تلخی آگئی تھی۔ اس چارج شیٹ میں پاکستان کے ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے