English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مصطفی ادیب لبنان کے نئے وزیر اعظم نامزد

بیروت:جرمنی میں لبنان کے سفیر مصطف ادیب کو ملک کا نیا وزیر اعظم نامزد کردیا گیا ہے۔

مقامی ٹی وی چینل الجدید کی رپورٹ کے مطابق ادیب 128 پارلیمانی ووٹوں میں سے 90 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے جس  سے وہ حکومت تشکیل دے سکیں گے۔

بعبدا محل میں  صدر میشل عون سے ملاقات کے بعد ادیب نے کہا کہ لبنانی عوام اپنے حال اور مستقبل سے پریشان ہیں، ہم امید کرتے ہیں کہ پیشہ ور افراد کے ساتھ مل کر حکومت بنائیں گے تاکہ ملک کو خوشحالی کی درست راہ پر گامزن کرنے کے لئے تیزی سے اصلاحات کو نافذ کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ یہ وقت تمام فریقین کے لئے کام کرنے اور لبنان میں امید کی بحالی اور زخموں کو مندمل کرنے کے لئے ایک دوسرے سے تعاون کرنے کا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے