English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی،کورنگی میں نوجوان کو قتل کرنے والے ایک ملزم نے گرفتاری دیدی

کراچی کے علاقے کورنگی میں دن دیہاڑے نوجوان کو قتل کرنے والے ملزمان میں سے ایک نے گرفتاری دے دی۔

پولیس کے مطابق ملزم نعمان نے زمان ٹاؤن تھانے میں پہنچ کر خود کو پولیس کے حوالے کر دیا جب کہ فائرنگ کرنے والا دوسرا ملز م شاہ رخ تاحال فرار ہے۔

کورنگی نمبر چھ میں ٹارگٹ کر کے منیب علی کو قتل کرنے والے دونوں ملزمان کورنگی کے رہائشی ہیں اور ایک ہی کمپنی میں کام بھی کرتے ہیں۔

دو روز قبل کورنگی میں ملزمان نے موٹرسائیکل سوار منیب علی کو دن دیہاڑے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا اور ملزمان موقع سے باآسانی فرار ہوگئے تھے۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی اور صارفین نے شہریوں سے ان افراد کی شناخت اور تلاش میں پولیس سے معاونت کی اپیل کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے