ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مسئلہ کشمیر: بھارت کو ایک بار پھر ناکامی کا سامنا

بھارت مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل کے ایجنڈے سے ہٹانے کی کوشش میں ناکام ہوگیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی مندوب نے سیکیورٹی کونسل کے ایجنڈے سے مسئلہ کشمیر کونکالنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ سلامتی کونسل کے ایجنڈے سے بعض پرانے ایجنڈا آئٹم مستقل ہٹائے جائیں۔

ذرائع کے مطابق مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل کے ایجنڈے سے یکطرفہ طور پرنہیں ہٹایا جاسکتا، سلامتی کونسل کے ایجنڈے میں تبدیلی 15 رکنی کونسل کے متفقہ فیصلے سےممکن ہے۔

ذرائع نے یہ بھی کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل کے ایجنڈے سے ہٹانے میں مسلسل ناکام ہورہا ہے، ایجنڈا آئٹم صرف تنازعہ کے فریقین کے درمیان طے ہونے کے بعد ہٹایا جاسکتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں